Friday 27 July 2012

Ulama-e-Deoband Muaasireen ki Nazar me (علمائے دیوبند معاصرین کی نظر میں)

Ulm_Nzr 

فرنگی سامراج نے اسلامی عقائد و نظریات میں کفر و شرک کی آمیزش کیلئے علماءو مشائخ کے مقدس روپ میں ایسے ایجنٹ تیار کیے جو قرآن و حدیث کی ایسی غلط تعبیرو تشریح کریں جس سے اسلام اور کفر میں فرق نظر نہ آئے اور انگریز کے خلاف جہاد کے عنوان سے شروع ہونے والی تحریک آزادی کو توڑا جاسکے۔ یہی سلسلہ تاحال جاری ہے، اور روز بروز نئے نئے اسکالرز اور مشائخ اس حکمت عملی کا حصہ بن کر اسلام کے نام پر اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنے کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن یہ یاد رہے کہ مثل مشہور ہے کہ کل فرعون موسی، اﷲ تعالیٰ اپنے پسندیدہ ترین دین اور اس کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے بندوںکی حقانیت لوگوں پر آشکارا کر دیتا ہے۔ زیر نظر رسالہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں علمائے دیوبند کے خلاف الزامات کا طوفان کھڑا کرنے والے مجدد بدعات احمد رضا خان بریلوی کی خوب تردید کی ہے نیز احمد رضا خان کی علمی و دینی خیانت کی بھی خوب نشاندہی کی ہے نیز علمائے حجاز کے درمیان خان بریلوی کے مقام و مرتبہ کی بھی خوب وضاحت کی ہے۔ اللہ تعالی ان کی کاوش کو مقبول فرمائیں اور ہم کو قرآن سنت کی صحیح معنوں میں پیروی کرنے اور شرک و بدعت کی نجاست سے دور رہنے کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین

No comments:

Post a Comment