یہ کتاب ‘بیسویں صدی کا سب سے بڑا انسان’ سردار محمد چوہدری کے قلم سے لکھی گئی داستان ہے، ایسا قلم جس کی نوک کو قائد اعظم کے زندہ اور روشن افکار نے تراشا ہے۔ کتاب کے ابتداِئی حصے میں قائد اعظم کی با اصول اور تیز نگاہ شخصیت اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ نظر آتی ہے۔ یہ کتاب بیسویں صدی کی سب سے بڑے تاریخ ساز انسان کی جغرافیائی تخلیق کی کہانی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قائد اعظم کی شخصیت کے ہر پہلو سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملتا ہے۔
No comments:
Post a Comment