مسئلہ حاظر و ناظر||Hazir o Nazir
تبرید النواظر فی تحقیق الحاظر الناظر
مسلمان کے عقائد کوئی ایسی چیز نہیں جسے اجتھاد کے ذریعہ طے کیا جائے بلکہ وہ پہلے سے طے شدہ ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ ان میں تبدیلی کرنے کی ہزارھا بار کوشش کی گئی لیکن اللہ جزائے خیر دے علماء کو انہوں نے نبی کے وارث ہونے کا حق ادا کیا اور علمی میدان میں دلائل کی روشنی میں دین کو اپنی جگہ سے ہلنے نہیں دیا۔
مسئلہ حاظر وناظر ایک ایسا عقیدہ ہے جسے سوائے اللہ تعالیٰ کے اگر کسی اور کی ذات کے ساتھ تسلیم کرلیا جائے تو ایمان ضائع ہونے تک کا خطرہ ہوجاتا ہے۔اسی لئے حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ نے قرآن وسنت اور علماء احناف کی کتب سے امت مسلمہ کا مسلمہ عقیدہ اس کتاب میں بہت ہی خوبصورت اور مدلل انداز میں تحریر کیا ہے۔امید ہے کہ صحیح العقل رکھنے والا ہر قاری اس کتاب کو سمجھیگا اور یہ جان جائیگا کہ عقائد خود بیٹھ کر گڑھے نہیں جاتے بلکہ قرآن و سنت سے اور قدیم علماء کی کتب سے حاصل کئے جاتے ہیں۔اورانہیں سمجھنے کا معیار کتنا اونچا ہے۔
No comments:
Post a Comment