Sunday, 12 August 2012

Al Jihad Fil Islam (All Volumes 02) Maulana Syed Abu Al Ala Maudoodi



جس زمانے میں سید مودودی”الجمعیۃ” کے مدیر تھے۔ ایک شخص سوامی شردھانند نے شدھی کی تحریک شروع کی جس کا مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں کو ہندو بنالیا جائے۔ چونکہ اس تحریک کی بنیاد نفرت، دشمنی اور تعصب پر تھی اور اس نے اپنی کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کی جس پر کسی مسلمان نے غیرت ایمانی میں آکر سوامی شردھانند کو قتل کردیا۔ اس پر پورے ہندوستان میں ایک شور برپا ہوگیا۔ ہندو دینِ اسلام پر حملے کرنے لگے اور علانیہ یہ کہا جانے لگا کہ اسلام تلوار اور تشدد کا مذہب ہے۔انہی دنوں مولانا محمد علی جوہر نے جامع مسجد دہلی میں تقریر کی جس میں بڑی دردمندی کے ساتھ انہوں نے اس ضرورت کا اظہار کیا کہ کاش کوئی شخص اسلام کے مسئلہ جہاد کی پوری وضاحت کرے تاکہ اسلام کے خلاف جو غلط فہمیاں آج پھیلائی جارہی ہیں وہ ختم ہوجائیں۔ اس پر سید مودودی نے الجہاد فی الاسلام کے نام سے ایک کتاب لکھی۔ اس وقت سید مودودی کی عمر صرف 24 برس تھی۔

اس کتاب کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا:
اسلام کے نظریہ جہاد اور اس کے قانونِ صلح و جنگ پر یہ ایک بہترین تصنیف ہے اور میں ہر ذی علم آدمی کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس کا مطالعہ کرے
Al Jihad Fil Islam is a thought provoking book related to the topic of jihad (Holy War) by great muslim scholar Maulana Syed Abu Al Ala Maudoodi. Maulana has presented and defended the case of jihad from muslim point of view in a very reasonable and beautiful style. Basically an Anti-Propaganda book it contains very short and long answers to the questions raised on the topic of jihad.Please click here to read 1Please click here to read 2

1 comment:

  1. بہت اچھی اسلامی کتابیں اپ لوڈ ہوئی ہیں یہ ڈائون لوڈ نہیں ہو رہیں

    ReplyDelete