Saturday 25 August 2012

Burhan-ut-Tanzeel (برہا ن التنزیل)

Brh_Tnz
قرآن مجید کی حقانیت اور اس کے کلام الہی ہونے میں کسی بھی قسم کے شبہ سے ابتداءے اسلام کی تین صدیاں خالی رہی۔ پھر اس کے بعد چند یہودی علماء شیعت کے داءرہ میں شامل ہو کر قرآن مجید کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلانا شروع کیے۔ جیسا کہ اللہ نے اپنی آخری کتاب میں حفاظت قرآن مجید کا وعدہ کیا ہے اسی وعدہ کی تکمیل کے لیے ہر دور میں ایسے افراد پیدا ہوتے رہے ہیں جو اس کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کے لیے ہمہ وقت تیار رہے ہیں لیکن کلام الہی پر کوءی حرف نہ آنے دیا۔زیر نظر رسالہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں نام نہاد عقل پرستوں کی تشفی کے لیے دوسو عقلی دلاءل کے ذریعے قرآن مجیدکے کلام الہی ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ حق تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے خزانہ غیب سے مولف کتاب؛ معاونین اور اس کی نشرواشاعت میں حصہ لینے والے افراد کا ایمان پر خاتمہ کرے اور کتاب کو شرف قبولیت بخشتے ہوءے عوام کے لیے نافع بناءے۔آمین

No comments:

Post a Comment