Monday 20 August 2012

Imaan kiya h? (ایمان کیا ہے؟

imn_kya 


ایمان مذہبی زندگی کی وہ اساس اور بنیاد ہے جس پر تمام عقاءد اور اعمال کی عمارت کھڑی ہے۔کیونکہ عبادات اور ارکان اسی حقیقت کے مظاہر ہیں جس کا نام ایمان ہے۔ایمان کی صحیح تعریف اور اس کی حقیقت سے ہمارا علم بے بہرہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اصل اور بنیاد ہی کمزور ہے۔ایمان معرفت حق اور قبل کے جزم و ایقان کا نام ہےجو اسی وقت میسر آسکتا ہے جب ان اسرار اور گہراءیوں کو سمجھ لیا جاءے جو اس حقیقت کی طرف لے جاتی ہیں۔جزبہ عمل کی کمی دراصل اسی سبب سے ہوتی ہے کہ آدمی اپنے عقیدہ کو اگرچہ حق جانتا ہو مگر اسے پوری طرح اس کے رموز او حکمتوں سے واقفیت نہ ہو لیکن جو لوگ اس حقیقت کو پاگءے ان کی زندگی سرتاسر عشق و محبت اور فداءیت کا نمونہ بن گءی۔زیر نظر کتاب کو اگر سرسری طور پر دیکھنے کے بجاءے حقیقت میں استفادہ کی غرض سے پڑھا جاءے تو یہ ایک بہترین مربی ثابت ہو سکتی ہے جس کے ذریعہ دین و ایمان کو زبردست تازگی حاصل ہوگی۔

No comments:

Post a Comment