Friday 27 July 2012

Sahaba Karam par Tanqeed Q (صحابہ کرام پر تنقید کیوں؟)

shb_tnq 

زیر نظر کتاب کو موضوع حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین پر تنقید کے جواز یا عدم جواز کا مسءلہ ہے؛ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے۔یہ کتاب سید ابوالاعلی مودودی کی کتاب ”خلافت و ملوکیت” پر کتاب و سنت اور اجماع امت کی روشنی میں اصولی تبصرہ ہے۔اس کتاب کے مطالعہ کے بعد انشاء اللہ تعالی صحابہ کرام پر کیے جانے والے اعتراضات خود بخود ختم ہو جاءینگے۔اس کا اندازہ تحریر سادہ مگر دلچسپ؛ مختصر مگر جامع؛ زور دار مگر سنجیدہ ہے۔ بالخصوص الصحابہ عدول کے مسءلہ پرنہایت سیر حاصل بحث کی گءی ہے۔زیر بحث کتاب کی اشاعت سے جو مضرات ہوءے ہے ان مضرات کا مکمل تدارک تو مشکل ہے لیکن اگر مسلمانوں نے حب دین کے جذبے کے تحت اس تبصرہ کی اشاعت میں اعانت فرماءی تو ایک حد تک کامیابی کی امید ہے۔ اللہ مولف کو اجر دے اور اس خدمت کو قبول فرماءے۔آمین

No comments:

Post a Comment